اسلام امن، بھائی چارے ، اخوت ،برداشت اور اتحاد کی تعلیم دیتا ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on October 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

8-10-2015
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ فرقہ ورانہ منافرت پھیلانے کے مرتکب افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اسلام امن، بھائی چارے ، اخوت ،برداشت اور اتحاد کی تعلیم دیتا ہے تو پھر اسلام کی بنیادی تعلیمات کوفراموش کر کے ہم کس کی تقلید میں فرقہ ورانہ اختلافات کا شکار ہو کرباہم دست و گریباں ہیں علماء کرام لوگوں کی راہنمائی کریں اور فرقہ ورانہ اختلافات کو ختم کرکے ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا محمد سلیم ، ڈی او سی مہر امیر بخش،زونل خطیب اوقاف پاکپتن قاضی محمد وہاج،مولانا غلام قنبر عسکری ،مولانا ہارون الرشید،حافظ حبیب الرحمن ضیاء،مولانا محمد امین ، ارشاد حسین بھٹی ،سید جاوید حسین شاہ، راؤخلیل احمد، شیخ سلیم ،محمد جمیل بھٹی ، مختار احمد بھٹی،محمد الطاف ،قاری یعقوب ،حاجی نبی بخش،حاجی سخاوت، غلام جیلانی ، سید مشتاق حسین،ماسٹر ریاض مسیح ، ہربنس جیکب، پادری ممتاز ساون،اسسٹنٹ کمشنرز،کامران خان اور محمد ریاض،پولیس افسران مظہر حسین وٹو، شبیر ورائچ، ذوالفقار سندرانہ ، نصراللہ وڑائچ نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ وہاڑی ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے میں علماء کرام اور سول سوسائٹی نے جو مثالی کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے اس عمل کو جاری رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ تما م مکاتب فکر کے لوگ اپنی صفوں میں بھی شرپسندی کرنے والوں پر نظر رکھیں اور ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کریں انہوں نے ٹی ایم ایز حکام کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کی مرمت کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت و تنصیب کو یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال ، وال چاکنگ ،اشتعال انگیز تقاریر،نفرت انگیز مواد کی اشاعت، تقسیم پر سخت پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کوئی مجلس یا جلوس بغیر اجازت کرنے،نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی انہوں نے علمائے کرام کی نشاندہی پر موٹر سائیکل رکشہ میں ٹیپ ریکارڈر چلانے پر پابندی کے لیے پولیس افسران کو فوری کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی اطلاع پر صبر و تحمل کے ساتھ حقائق جاننے کے لیے تحقیق کریں اور کسی بھی قسم کا فوری رد عمل دینے سے گریز کیا جائے دشمن افواہوں کے ذریعے افراتفری پھیلانے کی کوشش کر سکتا ہے لیکن ہمیں حکمت عملی سے دشمن کی چالوں کو ناکام بنانا ہے اجلاس میں قاضی محمد وہاج، مولانا محمد امین ، علامہ غلام قنبر عسکری،ارشا د حسین بھٹی، محمد جمیل بھٹی ، سید مشتاق حسین شاہ ، حاجی نبی بخش، حافظ حبیب الرحمن، سید جاوید حسین شاہ ، قاری محمد یعقوب نے اپنے مکتبہ فکر کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلع کے مثالی امن کو برقراررکھنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی دریں اثناء ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ میڈیا کا رول نہایت اہم ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی مثبت رپورٹنگ ہماری راہنمائی کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا ملکی مفاد میں رپورٹنگ میں زیادہ احتیاط برتی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes