لاہور(یو این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کبھی بھی دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتی،الیکشن کمیشن ،پنجاب پولیس ان کی ہے یہ سوچتےہیں کہ لاہورکا الیکشن کرادو آرام سے جیت جائیں گے ۔تفصیلات کےمطابق عمران خان نے قرطبہ چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ن لیگ کے ایمپائر ان کو نہیں بچاسکیں گے،ایم کیو ایم کی طرح پنجاب پولیس بھی ن لیگ کا عسکری ونگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں نے علیم خان پر قبضہ گروپ کا الزام لگایا ہے لیکن ن لیگ تو ساری ہے ہی قبضہ گروپ والوں کی ہم لوگوں کے دلوں پر قبضہ کرکے دکھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا دل کہتا ہے کہ سچ اور حق کی جیت ہوگی پرسوں کا رزلٹ تحریک انصاف کے حق میں ضرور آئے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی آنکھوں میں انکا فیصلہ نظر آتا ہے ،لودھراں میں ن لیگ نے حالات برے دیکھے تو دم دبا کر اسٹے آرڈر لے لیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف شیر ہوکے گیدڑوں کی حرکتیں کرتے ہیں یہ قوم عمران خان کو چالیس سالوں سے جانتی ہےبے وقوف اور گھٹیا لوگوں سے باتیں سنواتے ہیں ، نوازشریف شیر ہو کے گیدڑوں کی حرکتیں کرتے ہیں یہ قوم عمران خان کو 40سال سے جانتی ہے علیم خان پر ہر قسم کا الزام لگایا گیاانہوں نے کہا کہ نوازشریف میرا مقابلہ کرو میاں صاحب آپ کے بیٹے کے پاس200ارب روپیہ کہاں سے آیا تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو عوام سے پیسہ اکٹھا کرتی ہے ،ہم اپنے اکاونٹس آڈٹ کراتے ہیں میاں صاحب بتائیں کہ ن لیگ کے لیے کہاں سے پیسہ اکٹھا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خالد خواجہ نے کہا کہ میں نے اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر نوازشریف کو دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ انھوں نے کسی گلف اسٹیٹ سے پیسہ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک سے غداری نہیں کرسکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ وکی پیڈیا کے مطابق نواز شریف ملک کے تیسرے بڑے سرمایہ دار ہیں لیکن تین سال صرف 477روپے ٹیکس دیا ہے۔عمران خان نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار ایک موٹرسائیکل پر پھرتے تھے ان کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگئے،ان کے بچے باہر بزنس کرتے ہیں لیکن دوسروں کو کہتے ہیں کہ یہاں آکر بزنس کرو۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں نے ڈیزل پر بھی 50فیصد جی ایس ٹی لگا دیا ہے۔