جھنگ (شفقت سیال)سی پی ڈی آئی کی جانب سے فافن کے زیر اہتمام بلدیاتی امیدواروں کی رہنمائی کیلئے کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیایہ معاونتی کیمپ شہر میں 5مختلف ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر کے باہر لگائے گئے جو3اکتوبر سے 7اکتوبر تک جاری رہے سی پی ڈی آئی کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر فیصل منظور نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ان کیمپس پر امیدواروں کا بے تحاشا رش رہا اور تقریباً1ہزار کے لگ بھگ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں مدد فراہم کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے لگائے گئے ان کیمپس پر ہمارے سوشل موبلائزرز نے پانچ دی بہت ہی جانفشانی سے کام کیا ہے تاہم تمام ریٹرننگ آفیسرز نے بھی انکے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جس پر میں ڈی سی او جھنگ اور دیگر تمام ضلعی افسران کا شکر گذار ہوں۔اس موقع پر سی پی ڈی آئی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر رضا علی نے بتایا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں نے کیمپس کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اورفافن کے اس اقدام کی تعریف کی جس کی وجہ سے انہیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں بہت ہی آسانی پیش آئی اوران کیمپس پر تعینات سوشل موبلائزرز نے انکی معاونت کرتے ہوئے انہیں کاغذات جمع کروانے میں بہت مدد دی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کیمپس پر650امیدواروں کی پر رجسٹریشن بھی کی گئی جنہیں بعدازاں انتخابی عمل سے متعلق ایک روزہ ٹریننگ دی جائیگی ۔