کراچی (یوا ین پی) ڈاکٹرفرحانہ عظیم کہتی ہیں کہ کراچی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نوکری نہ ملنے اوردیگرمسائل کی وجہ سے ذہنی امراض میں مبتلا ہورہی ہے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرفرحانہ عظیم کا کہنا تھا کہ شہرمیں نوجوانوں کی بڑی تعداد نوکری نہ ملنے اوردیگرمسائل کی وجہ سے ذہنی امراض میں مبتلا ہورہی ہے۔شہر کی پچاس فیصد آبادی ذہنی امراض کا شکار ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہصوبائی حکومت مینٹل ہیلتھ ایکٹ 2013 پرعملدرآمدیقینی بنائے۔سمیرا نقوی کا کہنا تھا کہ کہ ملک میں صرف چھ سومستند ماہر نفسیات کام کررہے جن کوپلیٹ فارم پرلانے کیلئے مینٹل ہیلتھ فورم کے تحت سولہ اکتوبر کو سیمنارآرٹس کونسل میں منعقد کیا جائے گا۔