تحریک انصاف نے زبردست الیکشن لڑا، کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں: چوہدری سرور

Published on October 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

03
لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری سرور نے کہا ہے کہ یہ وہ الیکشن ہے جس سے متعلق مسلم لیگ ن کے لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 40,000 ووٹوں سے زائد کی برتری سے جیتیں گے اور تحریک انصاف میدان سے فرار ہو گی لیکن آج ثابت ہو گیا ہے تحریک انصاف نے سخت مقابلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت کے خلاف الیکشن لڑنا آسان نہیں ہوتا، حکومت کے پاس وسائل اور ادارے ہوتے ہیں جنہیں استعمال بھی کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے زبردست طریقے سے مقابلہ کیا ہے اور کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے بھرپور طریقے سے محنت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题