لاہور (یوا ین پی) استاد نصرت فتح علی خان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی لیجنڈ گلوکار کے نام کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نصرت فتح علی خان نے پہلی مرتبہ مشرقی اور مغربی موسیقی کو یکجا کرکے ایک نیا صوفی ری مکس میوزک جینر متعارف کرایا جو مغرب میں بھی خاصا مقبول ہے۔نصرت فتح علی خان نے قوالیوں کو بھی نئی جدت دی جسے مغرب میں بھی بے انتہا پسند کیا گیا۔ بھارت میں استاد نصرت فتح علی خان کو موسیقی کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔ ان کی آواز نے کئی فلموں میں جادو جگایا جبکہ فلمی ایوارڈ ز سے بھی نوازا گیا۔استاد نصرت فتح علی خان کے گانے آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں جبکہ مغرب میں بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ موسیقی کا یہ بادشاہ تو دنیا میں نہیں رہا مگر یادیں آج بھی تازہ ہیں۔