پرائیویٹ سکول مالکان نئی نسل کی تعلیم کے ساتھ تربیت کو بھی ترجیح دیں ڈی سی او وہاڑی

Published on October 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

13-10-2015 DCO
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ جہالت اور مادیت پرستی کی بتوں کو توڑنے کے لیے اساتذہ کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہو گی پرائیویٹ سکول مالکان نئی نسل کی تعلیم کے ساتھ تربیت کو بھی ترجیح دیں یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال میں تحصیل وہاڑی کے پرائیویٹ سکول مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، اے ڈی سی رانا محمد سلیم ،ڈی او بلڈنگز ساجد تنویر، ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن جاوید احمد باجوہ ، ڈی ای او ایلیمنٹری محمد معروف، ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ،کونسل آفیسر مہر مشتاق احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اسلم ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر میاں جہانزیب اور تحصیل بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادیت پرستی کی دوڑ میں نئی نسل کی تربیت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور معاشرتی بگاڑ میں اضافہ ہو رہا ہے اساتذہ چاہے سرکاری شعبہ سے ہوں یا پرائیویٹ شعبہ سے تعلیم کے ساتھ تربیت کے پہلو کو شامل رکھیں انہوں نے کہا کہ ہماری اسلاف کی قربانیوں سے یہ ملک معرض وجود میں آیا اور آج اس کے وجود کو برقرارر کھنے کے لیے ہماری سپاہ کے افسران و جوان جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق تمام پرائیویٹ سکول مالکان اپنے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات دینے کے پابند ہیں اس حوالہ سے انہیں محکمہ تعلیم کی طرف سے جو پروفارمہ مہیا کیا گیا ہے اس کے مطابق تمام تفصیلات فراہم کی جائیں اور عمارت کی فٹنس بارے ضلعی حکومت کے محکمہ تعمیرات سے سرٹیفیکٹ حاصل کر کے مہیا یا جائے اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے شرکاء کو پالیسی کے بارے میں معلومات فراہم کیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme