اسلام آباد(یوا ین پی)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خواتین کے فیس بک آئی ڈی ہیک کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ کچھ لوگ خواتین کی فیس بک آئی ڈیز ہیک کرکے انہیں تنگ کررہے ہیں ۔ایف آئی اے نے معاون اداروں کے تعاون سے گروہ کا پتا چلا لیا ۔ مقدمے کے مرکزی ملزم کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں اکیلا بور ہوجاتا تھا بوریت دور کرنے کے کے لئے یہ راستہ اپنایاایف آئی اے نے تینوں ملزموں کو راولپنڈی کی علاقے صادق آباد سے گرفتار کیا ۔ملزم بلال نے اعتراف جرم کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا ہے جبکہ نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو بے راہروی سے دور رکھنے کے لئے والدین اور اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔