لاہور (یو این پی) ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ،مزید 34افراد موذی مرض کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد متاثرین کے مجموعی تعداد1823 تک پہنچ گئی ہے۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ، زیادہ مریضوں کی تعداد لاہور میں ہے جبکہ راولپنڈی دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر مزید 34 افراد ہسپتال جا پہنچے ہیں ۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم مزید سرد ہو گا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوتی جائے گی۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی مہم بھی زوروں پر ہے جس میں شہریوں کو ڈینگی سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی جا رہی ہے ۔