وفاقی کابینہ میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے،ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی شروع

Published on October 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

2
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزراءکے اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے۔ وفاقی وزیر چودھری نثارعلی خان نے پریس کانفرنس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فوج یا جی ایچ کیو سے تعلقات کے لیے وزیر دفاع کی ضرورت نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ امریکا سے پہلے وفاقی وزراءکے اختلافات کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی۔ کئی سال سے جاری مخالفتیں سامنے آ گئیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیر داخلہ سے اختلافات کا ذکر کیااور کہا کہ دونوں کے درمیان چار سال سے بات چیت کا سلسلہ بند ہے۔ وزیر داخلہ بھی چپ نہ رہے۔میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ فوج اور جی ایچ کیو سے رابطے کے لیے وہ وزیر دفاع کے محتاج نہیں‘ معاملہ پارٹی اور حکومت میں ہی رہنا چاہیے تھا۔ ادھر خواجہ آصف اور احسن اقبال کی چپقلش بھی میڈیا کے ذریعے سامنے آ گئی۔ دونوں وزراءکے درمیان کئی ماہ سے اختلافات تھے۔احسن اقبال کی جانب سے توانائی کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں پانی و بجلی کی وزارت کے افسران شریک نہیں ہوئے جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے تو وزارت منصوبہ بندی ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ ان کے بقول منصوبہ بندی کی وزارت منصوبوں میں تاخیر کر رہی ہے۔احسن اقبال نے اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ انہوں نے ناقص منصوبے روک کر اربوں روپے بچائے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy