جھنگ (یواین پی) جھنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن اکثریت سے جیتے گی ، پارٹی اپنے امیدواروں کے لئے بھر پور مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی مزدور کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں غریب اور مزدور کو ریلیف دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جھنگ کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی پیر سید آغا طارق گیلانی نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری کی قیادت میں ایک مضبوط جماعت کی شکل اختیار کر چکی ہے اور بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی حتمی ہے اور آئیندہ جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زر داری ایک پڑے لکھے اور نوجوان سیاستدان ہیں اور ایک اعلی سیاسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام بھٹو خاندان کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ان کی قر بانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔