محرم الحرام کے دوران 23انتہائی حساس ، 24 حساس اور4 امام بارگاہوں پر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی

Published on October 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 817)      No Comments

index
کوئٹہ (یو این پی )ڈی آئی جی کوئٹہ امتیاز شیخ نے کہاہے محرم الحرام کے دوران 23انتہائی حساس 24ا حساس اور4نارمل امام بارگاہوں پر سیکورٹی انتہائی سخت ہوگی ۔پاک فوج کی 3پلاٹوں کے علاوہ 5ہزار سے زیادہ پولیس اے ٹی ایف اور8سو سے زیادہ ایف سی کے نوجوان تعینات کئے جائیں گے اس کے علاوہ دیگر حساس ادارے بھی ڈپٹی پر موجود ہونگے ۔انہوں نے یہ بات ہفتے کوکوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے جلوس جن روٹوں سے گزریں گے ان کی سخت نگرانی کی جائے گی خاص طورپر پی سی او اور لیٹر بکس کی بھی چیکنگ کے بعد ان کو سیل کردیا جائے گا۔ جن علاقوں سے جلو س نکلیں گے ان علاقوں میں تعمیراتی کام پر مکمل طورپر پابندی ہوگی 9ویں محرم کو کوئٹہ شہر کے 9مختلف مقامات مکمل طورپر سیل کردیا جائیں گے ہزارہ ٹاون ، مری آباد، میں 71ناکہ لگائے گئے ہیں خاص طورپر وہ امام بارگاہیں جو انتہائی حساس قرار دی گئی ہے ان میں نفری میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈبل سوری پر مکمل طورپر پابندی ہوگئی اور کسی شخص کو بھی کسی جگہ نفرت انگیز تقریریں کرنے یا کوئی لیٹریچر تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو بھی ان واقعات میں پکڑا گیا اس کو فوری طورپر سزا دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ جن روٹوں سے ماتمی جلوس جائیں گے ان علاقوں کی مکمل طورپر چان بن کی جائے گی جن میں مسافر خانے اور ہوٹل بھی شامل ہیں ان کی چیکنگ کرنے کے بعد انکو سیل کردیا جائے گا۔ اور جلوسوں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سے درخواست کی جائیگی کہ دسویں محرم کو موبائل پر پابندی لگا دی جائے یہ اس لئے کیا جا رہاہے تاکہ سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل طورپر مضبوط ہوں ۔انہوں نے کہاکہ جن علاقوں میں تعمیراتی کام ہورہے ہیں ان علاقوں میں ٹرکوں اور ٹریکٹروں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک محرم الحرام ختم نہیں ہوتا ان علاقوں میں تعمیراتی کام نہیں ہوسکے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes