لکی مروت(یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے صدر سابق سینٹر سلیم سیف اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے صدر سینٹر سلیم سیف اللہ کے پاکستان تحریک انصاف سے معاملات طے پا گئے ہیں اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اعلان کریں گے۔ سلیم سیف اللہ خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت سے ہے وہ متعد بار لکی مروت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ سلیم سیف اللہ خیبر پختونخوا حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں اور 1993 میں صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہے ہیں۔ سلیم سیف اللہ 12 دسمبر 2014 کو ٹینس فیڈریشن کے صدر بھی منتخب ہوئے ہیں۔