کرپشن کے الزامات میں ملوث پی پی پی رہنماﺅں کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

Published on October 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

PAKISTAN-UNREST-POLITICS-VOTE
 مخدوم امین فہیم کی جگہ شیری رحمن کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا صدر
جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کی جگہ چودھری اعتزاز احسن کو پارٹی کا سینئر وائس چیئرمین 
سندھ سے سید خورشید شاہ کو پارٹی کا وائس چیئر مین ، پرویز اشرف کی جگہ فیصل کریم کنڈی کو پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کا سیکر ٹری بنایا جائیگا
اسلام آباد(یو این پی) کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے پیپلز پارٹی کے تمام رہنماﺅں کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مخدوم امین فہیم کی جگہ شیری رحمن کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا صدر جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کی جگہ چودھری اعتزاز احسن کو پارٹی کا سینئر وائس چیئر مین ، سندھ سے سید خورشید شاہ کو پارٹی کا وائس چیئر مین ، پرویز اشرف کی جگہ فیصل کریم کنڈی کو پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کا سیکر ٹری بنایا جائیگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق باقاعدہ اعلان 30 نومبر کو پارٹی کے یعم تاسیس کے موقع پر کیا جائگا ۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ قمر زمان کا ئرہ کو پارٹی کا سیکر ٹری جنرل بنایا جائیگا۔ میا ں منظور ٹوکو تبدیل کر کے ندیم افضل چن کو پنجاب کا صدر بنایا جائیگا۔ لاہور کے حلقہ 122 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امید وار کو ملنے والے 819 ووٹوں کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں کے درمیان اس ناکامی پر طول بحث ہوئی ہے۔ پارٹی رہنماﺅں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے رہنماﺅں کو فوری تبدیل نہ کیا تو عوام پارٹی سے مایوس ہو جائیں گے اور پارٹی کیلئے تباہ کن صورتحال پو جائیگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی آخری اجلاس 30 نومبر کو ہو گا جس کے بعد پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تبدیل کر دی جائیگی۔30 نومبر کے بعد پیپلز پارٹی نئی شکل میں سامنے آئیگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题