ضلع بھر میں ’’آج‘‘سات محرم الحرام کو 72 مجالس اور 31 جلوس نکالے جائیں گے

Published on October 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 989)      No Comments

001
چنیوٹ ( یو این پی) ضلع بھر میں سات محرم الحرام کو 72 مجالس اور 31 جلوس نکالے جائیں گے ۔ تمام مجالس اور جلوس ہائے پر سخت سیکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں ۔ تمام مجالس اور جلوس ہائے پر 1244پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق DPO چنیوٹ محمد عبدالقادر قمر کی ہدایت پر سات محرم الحرام پر سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل کر دیے گئے ۔ سات محرم الحرام کوضلع بھرم میں72مجالس ہوں گی جس میں سے 7 مجالس کیٹیگری A ، 22 کیٹیگری B اور43 کیٹیگری C کے ہوں گے ۔جبکہ31جلوس نکالے جائیں گے جس میں 5 جلوس کیٹیگری A ،6کیٹیگری B اور20 کیٹیگری C کے ہوں گے۔ ان تمام مجالس اور جلوس ہائے پر 8 جیو گشت افسران ، 15 انسپکٹر ، 32 سب انسپکٹر ، 47 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 40 حوالدار ، 778 کنسٹیبلا ن ، 24 لیڈی کنسٹیبلان اور 260 رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ علاوہ ازیں 1/20 کی دو ریزوالرٹ رہیں گی ۔ تمام مجالس اور جلوس ہائے کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ اہم مجالس اور جلوس ہائے کی CCTV کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ۔ جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں اور دوسرے پوائنٹس کو خاردار دار کے ذریعے سے سیل کیا جائے گا۔ تمام ذرائع بروئے کار لاکر امن امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes