جامع مسجد عثمان ذوالنورین واقع رنگ روڈ نزد حیات آباد پشاورکی باقاعدہ افتتاح کے 3 سال مکمل ہوگئے
پشاور(یواین پی)تفصیلات کے مطابق جامع مسجد عثمان ذوالنورین واقع رنگ روڈ نزد حیات آباد پشاور میں 3 سال سے نمازی فریضہ ادا کرتے آرہے ہیں،باقاعدہ افتتاح کے ایک سال بعد ہم نے گیس لائن حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کر لی مگر تاحال کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا،اسی سلسلہ میں ہم نے بہت تگ ودو کرلیں ،خون کا پسینہ بہا لیا،ہم نے اعلیٰ حکام کے قول کے مطابق اسی وقت کوائف پوری کر کے ان کے حوالہ کی ہیں،مگر اعلیٰ حکام نے ہمارے درخواست پر جوں کا توں بھی نہیں کیا ایسا لگ رہا ہے کہ وہ خواب خرگوش میں سوئے ہوئے ہیں،یہی تو ہیں وہ تبدیلی کہ جس اب ہماراصوبہ خیبرپختونخواہ میں تبدیلی آرہی ہیں،اگر یہ اس مسجد کے علاوہ کوئی سکول، کالج یا اور کوئی ادارہ ہوتا تودرخواست دائر کرتے ہی اس پر عمل درآمد ہو جاتا اور اس کو گیس لائن دیدیا جاتا،مگر افسوس کہ آج ہم نے اللہ کے گھر کو بھلا کر رکھا ہے،ابھی تو ہمارے اس درخواست پر عمل درآمد کیا جائے کیونکہ سردی آرہی ہیں اور نمازیوں کو تکلیف ہوگی،تونمازیوں کو جتنی سہولت میسر ہوسکے گی اتنی ہی اللہ تعالیٰ کے ساتھ رازونیاز کرنے میں بھی سہولت ہوسکے گی۔