واشنگٹن(یو این پی) وزیر اعظم نواز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پر چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، واشنگٹن کے اینڈریوز ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال، امریکی وزارت خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا، خاتون اول بیگم کلثوم نواز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، طارق فاطمی، مریم نواز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم امریکی صدر باراک اوبامہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیر اعظم امریکہ کے سرکاری مہمان خانے بلیئر ہاؤس میں قیام کریں گے، وزیر اعظم 22 اکتوبر کو صدر اوبامہ سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم سے امریکی کانگریس ارکان بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم پاک امریکہ بزنس کونسل اور انسٹیٹیوٹ آف پیس سے بھی خطاب کریں گے، وزیر اعظم امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم امریکی میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔