9اور 10محرم کو ملک بھر کے 68اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی

Published on October 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 751)      No Comments

11-24-2012_19050_l_Tاسلام آباد (یو این پی) وزارت داخلہ نے 9اور 10محرم کو 68اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کو فہرست بھجوادی ہے۔ تمام اضلاع میں9محرم کو صبح 9سے رات10 بجے تک جبکہ 10محرم کو صبح 6بجے سے رات 12بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ لاہور میں کربلا گامے شاہ کے اطراف میں دس کلو میٹر تک سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کےاضلاع شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، وہاڑی، اوکاڑہ، پاکپتن، ڈی جی خان، سیالکوٹ، ناروال، جہلم، اٹک، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ملتان، لودھراں، ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، بہاولپور اور لیہ میں بھی موبائل فون کام نہیں کریں گے۔ کراچی، بدین، سکھر، شکار پور، خیرپور، لاڑکانہ، شہداد کوٹ اور حیدر آباد سمیت سندھ کے آٹھ اضلاع میں بھی سروس بند رہے گی۔ خیبر پختونخوا کے بارہ اضلاع پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، نوشہرہ، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ٹانک اور ہنگو میں بھی موبائل فون نہیں چلیں گے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، جعفرآباد اور جھل مگسی میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، بھمبر، راولا کوٹ، باغ اور حویلی میں بھی سگنل غائب ہونگے۔ گلگت بلتستان میں بھی سروس بند رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog