مریم نواز کی امریکی خاتون اول سے ملاقات

Published on October 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

news-1445537932-3949_largeواشنگٹن … امریکہ نے پاکستان میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے گلوبل گرلز ایجوکیشن پروگرام کے تحت دو لاکھ خواتین کے لیے فنڈز کو دو گنا کرنے کا اعلان کردیا ۔وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور امریکی خاتون اول مشعل اوباما کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے فروغ پر بات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں مریم نواز نے امریکی خاتون اول کو پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔مریم نواز نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے امریکہ بھرپور کردار ادا کر ے۔انہوں نے امریکی خاتون اول کو پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے ہو نے والی کوششوں سے بھی آگا ہ کیا۔امریکی خاتون اول نے مریم نواز کویقین دہانی کرائی کے امریکہ خواتین کی تعلیم کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گا ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون اول سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاکستان میں خواتین کے تعلیمی مسائل پر گفتگو ہوئی ،اس دوران امریکی خاتون اول کو پاکستانی خواتین کا نقطہ نظر پیش کیا ۔انہو ں نے مشعل اوبامہ کی مہمان نواز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خاتون اول نہ صرف بہت اچھی ماں ہیں بلکہ خواتین کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ماں پر فخر ہے جنہوں نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جمہوریت کی بحالی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں ۔انہوں نے کہا مجھے خواتین کی طاقت پر یقین ہے ،خواتین کو نہ صرف گھریلو تشدد اور دفاتر میں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مخصوص ذہنیت کے خلاف بھی جنگ لڑنا پڑتی ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔اس موقع پر امریکی خاتون اول نے اعلان کیا کہ گلو بل گرلز ایجوکیشن کے تحت پروگرام سے پاکستان میں دو لاکھ خواتین مستفید ہو نگی اور اس پروگرام کے تحت فنڈز کو دو گنا کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے یہ اقدام سنگ میل ثابت ہوگا جس سے پاکستان میں موجود خواتین مستقبل میں ڈاکٹرز ،انجینئر زاور رہنما بنیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کے لیے فنی تعلیم اور صحت سے متعلق پروگرام شروع کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے لیے کام کرنے کا جنون ہے اور یہ کام امریکی خاتون اول کی حیثیت سے نہیں کر رہی بلکہ ساری عمر خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتی رہوں گی ۔ امریکی خاتون اول نے کہاکہ امریکہ پاکستان سے مضبو ط شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے،پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes