لورالائی میں ہزاروں کی تعداد میں قومی شناختی کارڈ بلاک ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی

Published on October 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,310)      No Comments

01
لورالائی(یوا ین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر کو نسل و سابق ضلعی جنرل سیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لورالائی میں بلا ک شنا ختی کارڈ کی جانچ پڑتا ل کیلئے کمیٹی عوام کیلئے وبال جان ہے لورالائی میں ہزاروں کی تعداد میں قومی شناختی کارڈ بلاک ہیں کمیٹی کا جب اجلاس ہو تا تو سینکڑوں کی تعداد میں لوگ حا ضر ہو تے ہیں مگر بلاک شنا ختی کارڈ کمیٹی نصف درجن پر کا وائی ہو کر وہ بھی من پسند اور سفا رشی لوگوں کی شناختی کارڈ بلاک کمیٹی کے اس ناروا عمل سے عوام ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے لو کل لوگوں کا افغان مہا جر ین کی آڑ میں یا دیگر خدشات کے پیش نظر شنا ختی کارڈ بلا ک ہو نیکا سلسلہ جاری و ساری ہے اور بعد میں بلاک شنا ختی کارڈ کمیٹی ٹال مٹول سے کام لینا وطیرہ بن گیا ہے یہ سب کچھ ایک ٹانگہ اور نام نہاد پارٹی کے ایماء پر ہو تاجس کا کو چواں تک نہیںیہ پارٹی صرف نام تک محدود ہیے ہم اس ناروا عمل کی مذمت کر نے کے ساتھ ساتھ حکام بالا سے اپیل کر تے ہیں کہ اس اہم مسئلہ پر تو جہ مر کوز کریں کیونکہ قومی شنا ختی کارڈ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جن کے اندرون و بیرون ملک سفر، علا ج و معالجہ، سکولوں کالجوں میں داخلہ، حج و عمرہ کی ادائیگی، بینک اکاؤنٹ، حصول ملازمت وغیرہ کیلئے شنا ختی کارڈ کی اشد ضرورت ہے مگر لورالائی کی عوام بلاک شنا ختی کارڈ کمیٹی کی سست روی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes