ڈھاکہ(یوا ین پی) بنگلہ دیش میں یوم عاشور کےخصوصی جلوس میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے، حادثے میں بارہ سال کا بچہ ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔بنگلادیش میں شہر ڈھاکا کے قدیم امام بارگاہ کے باہر یکے بعد دیگرے تین دھماکے کیے گئے، جس سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا دستی بم سے کیا گیا جب عزاران یوم عاشور کے خصوصی جلوس میں شرکت کیلئے جمع ہورہے تھے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔