ٹورانٹو (یو این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی کے درمیان ٹورانٹو میں ملاقات ہوئی۔ دونوں کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نواز حکومت مخالف کوئی ایجنڈا طے نہیں کیا۔ شیخ رشید نے ٹورانٹو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی کی دعوت پر ان کے ساتھ کھانا کھایا، بعد میں ون ٹو ون تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر طاہر القادی نے کہا کہ انقلاب ایک یا دو جماعتوں کے کارکن نہیں لا سکتے۔ اس کے لیے قوم کو نکلنا ہو گا۔ گھر میں بیٹھنے سے انقلاب نہیں آتے۔ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے جو جدوجہد کی اس میں انہیں فتح ملی۔