سندھ :اے این پی کا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

Published on October 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

03
کرا چی(یو این پی)عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات میں سیاسی مخالفین سے بھرپورمقابلے کااعلان کردیا۔سینٹرشاہی سید کہتے ہیں کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،عوامی نیشنل پارٹی کا بلدیاتی کنونشن مردان ہاوس میں منعقد ہوا۔کراچی سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا گیا۔سینیٹرشاہی سیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کسی فردواحد کا نہیں اس شہر پرسب کا حق ہے فوج کی نگرانی کے بغیربلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اے این پی کی سیاسی سرگرمیوں پرغیراعلانیہ پابندی عائد رہی مگراب بلدیاتی انتخاب میں ہم اپنی سیاسی قوت کا بھرپورمظاہرہ کریں گے۔شاہی سید کا مزید کہناتھا کہ کراچی آپریشن کے تین مقاصد حاصل کرلئے گئے ہیں لیکن فوج کی نگرانی میں شفاف انتخابات کے انعقاد کاوعدہ پوراہونا ابھی باقی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题