اسلام آباد(یوا ین پی)زلزلے سے مختلف شہروں میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچاکہیں گھر زمین بوس ہوگئے تو کہیں عمارتیں جزوی طور پر متاثر ہوئیں، اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت کے ششیے اور ٹائلیں ٹوٹ گئیں جبکہ راولپنڈی میٹرو بس کے پل میں بھی دراڑیں پڑ گئیں۔تفصیلات کےمطابق آٹھ اعشاریہ ایک کی شدت سے آنے والے زلزلے نے جہاں دلوں کو دہلا کر رکھ دیا وہیں زمین پر مضبوطی سے جمیں عمارتیں بھی لرز اٹھیں ۔زلزنے کے جھٹکوں سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے شیشے اور ٹائلیں ٹوٹ گئیں راولپنڈی کے کشمیری بازار میں عمارت کی چھت گر ی جبکہ میٹرو بس کے لئے تعمیر پل میں بھی دراڑ پڑ گئی ۔پشاور میں زلزلے سے تاریخی قلعہ بالا حصار کی ایک دیوار زمیں بوس ہوگئی ،پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں گھر پر پانی کی ٹینکی گرگئی جبکہ ڈبگری میں اوقاف پلازہ کو نقصان پہنچا سرگودھا میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول انبالہ کی دیوار زمیں پر آگری ، فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر کمرشل پلازوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ چنیوٹ میں رجوعہ چوک کے قریب مکان کی چھت گر گئی ، سوات میں مٹہ کے علاقے میں متعدد گھروں کی دیواریں گر گئی۔صوابی کالو خان میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ، ضلع باغ کے نواحی گاؤں چکارمیں متعددگھروں کی دیواریں گر گئیں ۔زلزلےکے بعد اسکردو کےپہاڑوں میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی کوئٹہ کے علاقے موسی خیل میں زلزلے کے باعث متعدد کچے مکانات اور دیواریں منہدم ہوگئیں قصور کے نواحی گاؤں دوست پورہ میں مکان کی چھت گر گئی جندول ثمر باغ کے مقام پر بھی متعد عمارتوں کو نقصان پہنچا مالم جبہ اور بٹ گرام میں بھی درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے۔