راولپنڈی(یوا ین پی)پاک فوج کے جوان بھی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں جوان ہرعلاقے تک پہنچیں ریسکیو کاموں کی نگرانی وہ خود کریں گے،زلزلے کے فورا بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں کوامدادی کاموں کی ہدایت کر دی جس کے بعد پاک فوج کے جوان مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے پہنچ گئے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی کہ کوئیک رسپانس فورس مالاکنڈ،دیر،چترال،باجوڑمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقے میں ہر شخص تک پہنچا جائے، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تمام وسائل بروئے کار لاکرراشن و خیموں اور دواؤں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، راحیل شریف کا مزیدکہنا تھا کہ وہ ریسکیو کے کاموں کی خود نگرانی کرینگے،پاک فضائیہ نے بھی متاثرہ علاقوں کیلئے طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔