زلزلہ ،صدر مملکت ممنون حسین کا افسوس کا اظہار

Published on October 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

04
اسلام آباد(یوا ین پی) صدر مملکت ممنون حسین نے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔صدر ممنون نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ دور دراز مقامات پر زلزلے کے نقصانات کا جائزہ لے کر متاثرین کی بحالی کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog