ملتان (یو این پی) ملتان میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 248 تک جا پہنچی جبکہ 520 مقمات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد کیا گیا ہے۔ملتان اور گرد و نواح میں ڈینگی پر قانو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دینے کے باوجود بھی اس میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 217 سے بڑھ کر 248 تک جا پہنچی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے جبکہ شہر کے 520 مختلف مقامات پر سے ڈینگی کا لاروا بھی ملا ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈی سی او آفس میں ڈینگی کنٹرول سنٹر کے قیام کے ساتھ ہی ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ اس مرض سے نجات مل سکے۔