واشنگٹن (یو این پی) امریکا اور بھارت نے پاکستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو ہر طرح کی امداد کی پیش کش کر دی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو پاکستان میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات پر سخت دکھ اور افسوس ہے، امریکا متاثرین کی بحالی کیلئے کوششوں میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے درخواست کی تو امریکا متاثرین کی بحالی کی کوششوں میں ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔