کامیڈین ولی شیخ پاکستان کی پہلی سائنس فکشن کامیڈی فلم ’’لال پیلا‘‘ میں جلد ہی الگ روپ میں جلوہ گر ہوں گے

Published on October 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان اور ہندوستان کے معروف کامیڈین ولی شیخ پاکستان کی پہلیWali - Copy سائنس فکشن کامیڈی فلم’’لال پیلا‘‘ میں جلد ہی اپنی الگ جھلک دکھلا ئیں گے یہ بات فلم کے پی آر او طلال فرحت نے یواین پی کو دوران گفتگو ایک نجی تقریب میں بتائی انہوں نے بتایا کہ اسٹیج، تھیٹر اور فلم کے مشہور اداکار اورکامیڈین ولی شیخ جنہیں کامیڈی کے حوالے سے بین الاالقوامی شہرت حاصل ہے اوروہ پڑوسی ملک میں پرفارم کرکے اپنی کامیڈی کے جھنڈے بھی گاڑ چکے ہیں وہ جلد ہی آنے والی پاکستان کی پہلی سائنس فکشن کامیڈی فیچر فلم’’لال پیلا‘‘ میں اپنے فنکارانہ جوہر الگ انداز سے دکھائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ کامیڈی فلم کے رائٹرو ڈائریکٹر خالد حسن خان ہیں جو ہالی ووڈ گریجویٹ بھی ہیں اور ان کی پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ نے پچھلے سال بھارت کے شہرنئی دہلی میں ہونے والے تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دو ایورڈ’’بہترین فلم‘‘ اور’’بہترین اداکارہ‘‘ کے حاصل کر کے پاکستان کا نام بلند کیا جسے خالد حسن خان نے لکھا اور اسے ڈائریکٹ بھی کیا تھا مزید بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی تیاری کے سلسلے میں امریکی خلائی ادارہ ناسا بھی تعاون کرے گا اورمریخ سیارے سے متعلق معلومات و تصاویر کے سلسلے میں بھی مکمل رسائی دے گا ناسا کے واشنگٹن ہیڈکواٹر نے پہلی بار ہمارے فلمی پس منظر کی تحقیق کو دیکھتے ہوئے کسی پاکستان فلم ساز کو اپنی معلومات دینے کے لیے حامی بھری جو آج سے قبل پاکستان کی فلمی دنیا میں کسی بھی ڈائریکٹر کو مہیا نہیں کی گئی انہوں نے مزید بتایا کہ ولی شیخ دیگر ستاروں کے ہمراہ آج کل ریہرسلز میں مصروف ہیں کاسٹ میں تقریبا نئے اداکاروں کوفلم میں شامل کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes