پشاور(یو این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرینگے، زلزلہ پروف عمارتیں بنائیں گے، انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ایمرجنسی کی صورتحال میں ڈاکٹروں کو کام کرنے دیں۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زلزلہ متاثرین کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرینگے اور زلزلہ پروف عمارتیں بنائی جائیں گی۔عمران خان نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے کام کررہے ہیں،امدادی کاموں کے حوالے سے دیر، سوات اور شانگلہ کا دورہ بھی کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی حالات میں لوگوں کو اسپتال جانا نہیں چاہئے،رش کی وجہ سے ڈاکٹرز کو مشکلات ہوتی ہیں۔