پاکستان میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

Published on October 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,290)      No Comments

04
کراچی(یو این پی) جس طرح تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی ہونے کے باوجود پاکستان میں عوام کو فائدہ نہیں مل رہا ہے اسی طرح گندم کی قیمتوں میں عالمی سطح پر پانچ برسوں میں دگنی کمی ہونے کے باوجود پاکستان میں آٹے کی قیمت بھی بڑھتی جا رہی ہیں، یہ انکشاف صوبائی محکمہ خوراک کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جو سندھ کابینہ کو ارسال کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق 2010-11 میں عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت 316 ڈالر فی ٹن، 2011-12 میں 301 ڈالر فی ٹن، 2012-13 میں 347 ڈالر فی ٹن، 2013-14 میں 318 ڈالر فی ٹن، 2014-15 میں 266 ڈالر فی ٹن ستمبر 2015ء میں 180 ڈالر فی ٹن تھی لیکن پاکستان میں اس کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملا بلکہ گندم پر 3 ارب 88 کروڑ کی سبسڈی حکومت سندھ نے دی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں اس وقت 15 لاکھ 74 ہزار ٹن گندم موجود ہے، جبکہ ضرورت 9 لاکھ ٹن کی ہے 6 لاکھ ٹن گندم اپریل 2016ء میں بچ جائے گی جس کو عالمی سطح پر فروخت کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes