رائیونڈ کی عوام اپنے وسائل کو ہضم کرنیوالوں کو پہچان چکی ہے فتح حق و سچ کی ہو گی میاں سعید ارائیں

Published on October 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

رائے ونڈ (یواین پی )رائیونڈ کی عوام 31 اکتوبر کو نام و نہاد ٹکٹ ہولڈروں کو مستردunnamed کردیں گے فتح حق و سچ کی ہو گی آزاد امیدوار بر ائے وائس چیئرمین میاں سعید ارائیں ۔ہماری عوامی خدمات کسی ڈھکی چھپی نہیں ہیں میاں نواز شریف سے محبت کرنیوالے ورکر ان کو مسترد کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل رائیو نڈ سٹی 273 میاں سعید ارائیں نے مسلم لیگ (ن) کے ورکرو سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج رائے ونڈ کی عوام پر میاں نواز شریف کے پتلے چلانے والوں مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے میاں نواز شریف سے محبت کرنیوالے متوالے یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ قربانیاں کن لوگوں نے دیں اور ہماری اعلی قیادت کے پتلے جلائے اور جنازے کن لوگوں نے نکالے ہیں آج ان لوگوں کی وجہ سے ہی رائے ونڈ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے ہم میرٹ پر کام کرتے ہیں ہمارے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے ہمیں کسی چیز کا لالچ نہیں ماسوائے اس کے کہ رائے ونڈ سے محبت کرنیوالوں کو تمام سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچاء دیں عرصہ دراز سے عوام مسائل کے پہاڑ تلے دب چکے ہیں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں من پسند افراد کو نوازا جاتاہے جب کہ غریب عوام کو دھتکار دیا جاتا ہے ہمارا مشن ہے کہ ہم رائے ونڈ کی عوام کو ایک صاف ستھرا شہر بنا کر دیں اور عوام کے مسائل کو بنا کسی لالچ اور ذاتی مفاد کے حل کروائیں گے ان کے پاس کوئی ترقیاتی وژن نہیں ہے جب بھی کوئی گرانٹ آتی ہے اس کو اپنے چہتوں میں بانٹ دیا جاتا ہے غریب عوام کو صرف یہ نام نہاد گروپ لولی پوپ دے کر چپ کروا دیتاہے جس کا واضع ثبوت آج یہ ہے کہ عوام ان سے شدید نفرت کرتے ہیں وقت کے ایم این اے کو خود گلی گلی اپنے ٹکٹ ہولڈروں کی کمپین کرنا پڑ رہی ہے،رائے ونڈ کی عوام اب یہ جان چکے ہیں کہ ایک مخصوص ٹولہ ہمارے وسائل سے اپنا پیٹ بھرتا رہا ہے اب وہ مزید سب کچھ ہضم کرنے کیلئے پھر میدان میں ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题