بار کے اندر اسٹیبلشمنٹ کی ذہنیت رکھنے والے وکلاء کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ عاصمہ جہانگیر

Published on October 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

05
لاہور (یواین پی)سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ لولی لنگڑی جمہوریت آمریت سے بہتر ہے لیکن ہم اسے ایسے ہی لولا لنگڑا نہیں رہنے دینا چاہتے ،جمہوریت چلانے والے بھی عوام کو ڈلیور اور گورننس بہتر کریں ۔ لاہو رہائیکورٹ بار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ بار کے اندر اسٹیبلیشمنٹ کی ذہنیت رکھنے والے وکلاء کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ وکلاء جمہوریت اور جمہوری قدروں کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء میں وہ اتحاد ہے کہ اگر کوئی آمر آئے یا انصاف کو کوئی دھچکا لگے تو کوئی جج وکلاء کے بغیر نظام کو بچانے کیلئے کھڑا نہیں ہوسکتا۔جمہوری نظام کو بچانے کیلئے وکلاء پہلی صفوں میں کھڑے ہوتے ہیں۔ وکلاء نے انصاف و قانون کو مانا اور اور منوایا بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ،ہم اپنے بچوں کو کھلی فضاء میں پرورش کرنا چاہتے ہیں انہیں جنگلوں کے نیچے نہیں رکھنا چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء جمہوریت چلانے والوں پر بھی تنقید کرتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ عوام کو ڈلیور اور گورننس بہتر کریں ۔پاکستان بار کونسل نے اصلاحات کمیٹی بنائی جس نے حکومت کو تجاویز دی ہیں کہ کریمینل جسٹس سسٹم کو ٹھیک کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لنگڑی لولی جمہوریت آمریت سے بہتر ہے لیکن ہم اسے ایسے ہی نہیں رہنے دینا چاہتے بلکہ اسے مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme