عمران خان اورریحام خان میں باہمی رضا مندی سے طلاق ہوگئی

Published on October 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

000
اسد عمر نے دونوں میں ثالث کا کردار ادا کیا لیکن ان کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی،رپورٹس
معاملے کو میڈیاسے دور رکھنے کیلئے عمران خان کی جانب سے ریحام خان کے پانچ کروڑ روپے دینے کا ایک معاہدہ طے پاگیا ہے، رقم جہانگیر ترین ادا کریں گے ، ذرائع کے حوالے سے رپورٹس
دونوں کے درمیان اختلافات اس وقت شدت اختیار کرگئے جب ریحام نے سیاست میں حصہ لیا اور عمران خان تک یہ بات بھی پہنچی کہ ریحام خان ایک غیرملکی ایجنسی کے لئے کام کررہی ہیں
ریحام نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری بنانے کیلئے تحریک انصاف کے کراچی میں صنعتکاررہنما سے بات کی اور انہوں نے ریحام کو8کروڑ کی خطیر رقم دیدی
جب عمران خان کو اس بات کا پتہ چلا تو دونوں کے درمیان مزید اختلافات بڑھ گئے اور غلط فہمیوں نے جنم لیا
عمران خان ریحام سے ناراض ہوگئے اور کہا کہ وہ صنعتکار کو رقم واپس کریں جبکہ ریحام نے رقم کی واپسی سے انکار کردیا
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دے دی ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحقنے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے عمران خان اور ریحام خان نیباہمی رضا مندی سیعلیحدگی کا فیصلہ کیا ہے میڈیا سے اپیل کی گئی ہے کہ یہ انتہائی حساس اور تکلیف دے معاملہ ہے اس پر کوئی قیاس آرائی اور مزید بات کرنے سے گریز کیا جائے۔جمعہ کو اسلام آباد سے جاری بیان میں نعیم الحق نے باقاعدہ طور پر تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور ریحام خان نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ معاملے کی سنجیدگی اور نزاکت کے پیش نظر میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مقامی ایم این اے اسد عمر نے دونوں میں ثالث کا کردار ادا کیا لیکن ان کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔یہ بھی یادرہے کہ پہلے ہی میڈیا رپورٹس میں دونوں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی ختم ہونے والی ہے لیکن عمران خان نے اسی وقت سوشل میڈیا پر ان میڈیا بیانات کے ردعمل میں کہا تھا کہ میڈیا میں ایسے بیانات بے بنیاد ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی اپنی اہلیہ ریحام خان سے لڑائی انتہائی شدت اختیار کر گئی ،رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق تک نوبت جا پہنچی جس پر عمران خان نے ریحام کو طلاق دیدی۔معاملے کو میڈیاسے دور رکھنے کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا تھا ،جس کے مطابق اس معاملے کو میڈیا سے دور رکھنے کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ ریحام خان کو پانچ کروڑ روپے ادا کریں گے جس پر ریحام خان اس معاملے پر خاموشی اختیار کریں گی۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان اختلافات اس وقت شدت اختیار کرگئے جب ریحام نے سیاست میں حصہ لیا،اور عمران خان تک یہ بات بھی پہنچی کہ ریحام خان ایک غیرملکی ایجنسی کے لئے کام کررہی ہیں،عمران کی جانب سے ریحام کو سیاست سے الگ کرنے پر ریحام نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تو عمران خان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملا ،ڈاکومنٹری بنانے کے لئے ریحام نے تحریک انصاف کے کراچی میں ایک رہنما جو کہ صنعتکار بھی ہیں سے بات کی اور انہوں نے ریحام کو آٹھ کروڑ کی خطیر رقم دیدی جب عمران خان کو اس بات کا پتہ چلا تو دونوں کے درمیان مزید اختلافات بڑھ گئے اور غلط فہمیوں نے جنم لیا ۔عمران خان ریحام سے ناراض ہوگئے اور ریحام کو کہا کہ وہ صنعتکار کو رقم واپس کریں جبکہ ریحام نے رقم کی واپسی سے انکار کردیا۔دوسری جانب عمران خان پر بہنوں کی جانب سے بھی دبا ؤ تھا اور دونوں کی نا بن سکی ،دونوں کے درمیان علیٰحدگی سے تحریک انصاف کے بعض رہنما بھی آگاہ ہیں ،انہوں نے اس معاملے کو دبانے کے لئے ریحام خان سے بات کی تو اس نے خامو ش رہنے کے لئے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کیا جس پر عمران خان اور پارٹی رہنماؤں نے ریحام کو پانچ کروڑ پر راضی کیا،ذرائع نے کہا ہے کہ ریحام کو اتنی بڑی رقم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ادا کریں گے ،اس کے عوض دونوں طلاق کے معاملے کو خفیہ رکھیں گے اور اس حوالے سے کوئی سوال کرے تو جواب صرف یہ دیکر ٹال دیں گے کہ ہم خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog