شہباز شریف سے آسٹریا کی سفیر کی ملاقات

Published on October 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

111
لاہور(یو این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز یہاں آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریگیٹا بلہا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے آسٹریا کی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں تاہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت، لائیو سٹاک، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ بیرونی سرمایہ کاران مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)