حویلی لکھا سے آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

Published on November 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

03
لاہور(یو این پی) حویلی لکھا شہر کے اٹھارہ وارڈزمیں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز چھ سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پاکستان پیپلز پارٹی چار سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں میں دیوان وفاق، حاجی عنایت، دیوان رفاق، دیوان مصداق، حاجی حق نواز، عبدالرحمن وٹو، امجد خان کلس، ملک نثار احمد نول کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ہارون ایوب ہاشمی، شعیب قادر وٹو، عامر نذیر بھٹی، طاہر مسعود مانیکا، احسان کریم خان، حنیف رحمانی اور پی پی پی کے محمد علی خان لودھی، رئوف خان لودھی، عرفان اعجاز ٹیپو اور دیوان جہانگیر کامیاب قرار پائے۔ حویلی لکھا شہر میں چیئرمین کس جماعت سے آئے گا اس کا فیصلہ آزاد امیدواروں کی مرضی کے مطابق طے پائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme