فیصل آباد(یو این پی)فیصل آباد میں جہاں عابد شیر علی گروپ سے تعلق رکھنے والے اکثر امیدوار کامیاب ہو رہے ہیں وہیں ان کا اپنا ہی بھائی عامر شیر علی الیکشن ہار گیا۔ فیصل آباد کے یو سی 116 سے چیئرمین کے الیکشن میں ڈائمنڈ کے نشان پر الیکشن لڑنے والے ڈاکٹر عاشق رحمانی نے عابد شیر علی کے بھائی اور میئر کے ممکنہ امیدوار عامر شیر علی کو 2117 ووٹ ملے جبکہ جیتنے والے امیدوار محمد عاشق رحمانی کو 2291 ووٹ ملے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اس حلقے میں عاشق رحمانی کی حمایت کی اور ان کا امیدوار جیت گیا ہے۔ وہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بھی حمایت کرتے ہیں تاہم ڈائمنڈ کے نشان پر الیکشن لڑنے والے لوگ بھی ان کے ساتھی ہیں۔