مارگلہ کرش مشین پر ڈکیتی کی واردات ، چوکیدار اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ، دو ڈاکو ہلاک

Published on November 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

ٹیکسلا(یو این پی)مارگلہ کرش مشین پر ڈکیتی کی واردات ، چوکیدار اور ڈاکووں کے مابینllll فائرنگ کا تبادلہ ، دو ڈاکو ہلاک چھ موقع واردات سے فرار ہوگئے، کرش مشین کا منشی شدید زخمی طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی رات کو آٹھ ڈاکووں نے غلام صابر نامی مارگلہ کرش مشین کے مالک کی جگہ ہل بول دیا ،دوسری جانب سے وہاں موجود چوکیدار اور دیگر عملہ نے بھرپور مذاحمت کی ، دو گھنٹوں سے زائد فائرنگ کا رتبادلہ ہوتا رہا جس کے نتیجے میں غلام رسول اور اظہر محمود نامی دو ڈاکو جن کا تعلق ٹیکسلا کے علاقہ خرم گجر اور کرموال سے بتایا جاتا ہے موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ انکے باقی ساتھی موقع واردات سے فرار ہوگئے ادہر فائرنگ کے تبادلہ میں کرش مشین کا منشی کامران شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا جبکہ حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے،یاد رہے کہ شام ڈھلتے ہی مارگلہ کرش مشینوں پر جب مالکان کیش لیکر واپس آرہے ہوتے ہیں انھیں ڈکیتیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ادہر ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کردی گئی تاہم فرار ڈاکووں میں سے ایک بھی گرفتار نہ ہوسکا ،ڈاکووں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچا دی گئی جبکہ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes