پاکستان سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کا مخالف

Published on November 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

04
نیو یارک(یو این پی)پاکستان سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کا مخالف ہے کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے منشور اور جمہوریت، احتساب اور شفافیت کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کے منافی ہے۔ یہ بات سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اصلاحات کے ذریعے سیکورٹی کونسل کو جمہوری اصولوں پر مبنی ادارہ بنانے کا خواہاں ہے جہاں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے مفادات اور خواہشات کا احترام کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog