پنڈی گھیب (یواین پی) مسجدوں میں حلف اٹھا کر انصاف کی تسلیاں دینے والے ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب کی شاندار کارکردگی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے بیوروچیف اور پریس کلب کے سینئر نائب صدر ملک مقصود احمد کے 23لاکھ روپے کے لین دین کی درخواست بمہ 2لاکھ روپے مالیت کا ڈس انر چیک ساڑھے چار مہینے گزرنے کے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی چینل کے بیوروچیف اور پریس کلب پنڈی گھیب کے سینئر نائب صدر ملک مقصود احمد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار ماہ پہلے ڈی ایس پی حاجی محمد شفیق کو کاروباری لین دین کے سلسلے میں ایک درخواست دی جس کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی عمران خان نے ان کے 23لاکھ روپے دینے ہیں اور اس کی مکر میں عمران خان نے دو لاکھ روپے مالیت کا چیک نمبر 6305806مسلم کمرشل بنک گھکڑ منڈی برانچ کا مورخہ 25-5-15تاریخ کا سائل کو دیا۔یہ چیک جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔ اصل چیک بمعہ بنک سلیپ درخواست کے ساتھ تف کر کے مورخہ 3-7-15کو ڈی ایس پی پنڈی گھیب کو مقدمہ کیلئے درخواست دی جو کہ انہوں نے مارک کر کے ایس ایچ او مظہر شاہ کو کاروائی کیلئے بھجوائی۔ مگر عرصہ ساڑھے چار ماہ گزرنے کے باوجود مسلسل رابطہ کرنے اور انتظار کرنے کے بعد پولیس کے شیر جوانوں نے اصل چیک درخواست سے غائب کر دیا اور مقدمہ درج کرنے سے لیت و لعل سے کام کرنے لگے۔ ملک مقصود نے آئی جی پولیس پنجاب ، آر پی او روالپنڈی ، اور ڈی پی او اٹک سے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ پارٹی کو انصاف مہیا کروائیں اور محکمامہ غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب مظہر شاہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کو معطل کر کے داد رسی کی جائے۔