عمران خان اور ریحام خان میں غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے مشترکہ دوست زلفی بخاری متحرک

Published on November 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کے بعد دونوں کے مشترکہzulfi دوست زلفی بخاری مزید غلط فہمیاں دور کرانے کے لیے متحرک ہو گئے۔ زلفی بخاری کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ زلفی بخاری نے کپتان کو ریحام کا پیغام بھی پہنچایا۔

عمران خان اور ریحام خان میں طلاق کے بعد زلفی بخاری معاملے کو سلجھانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ زلفی بخاری نے پہلے لندن میں ریحام خان سے ملاقات کی اور پھر بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں نعیم الحق اور دیگر دوست بھی شریک تھے۔

زلفی بخاری نے عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی اور ریحام کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق زلفی بخاری کوشش کر رہے ہیں کہ عمران خان اور ریحام میں معاملات تنازعات کی شکل اختیار کرنے کے بجائے طلاق تک محدود رہیں۔

ملاقات میں طلاق کے اچانک فیصلے اور دیگر وجوہات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ زلفی بخاری ناصرف عمران خان کے دوست ہیں بلکہ شوکت خانم کو کروڑوں روپے کے عطیات بھی دیتے ہیں۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زلفی بخاری کی کوششوں سے عمران خان اور ریحام میں رابطہ بھی ہوا ہے تاہم تحریک انصاف نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes