ضلع لاڑکانہ میں بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج

Published on November 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 952)      No Comments

00
لاڑکانہ(یو این پی) ضلع لاڑکانہ میں بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والوں میں اکثریت پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ہے۔ لاڑکانہ شہر کے 20 یونین کمیٹی جو کہ میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہے ان میں سے 14 نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ایک پر جے یو آئی، ایک پر آزاد امیدوار اور 4 پر پیپلز پارٹی ورکرز کے امیدواران کامیاب ہوئے ہیں۔ لاڑکانہ شہر کے یونین کمیٹی 1 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین ظفر علی شاہ، وائس چیئرمین دہنی بخش، یونین کمیٹی 2 پر پیپلز پارٹی ورکرز کے چیئرمین رافع علی عباسی، وائس چیئرمین راحب علی میربحر، یونین کمیٹی 3 پر پیپلز پارٹی ورکرز کے چیئرمین اویس علی عباسی، وائس چیئرمین محمد علی کوسو، یونین کمیٹی 4 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین امیربخش گاد، وائس چیئرمین کاشف عمرانی، یونین کمیٹی 5 پر پیپلز پارٹی ورکرز کے چیئرمین صفدر علی، وائس چیئرمین ارشد علی، یونین کمیٹی 6 پر پیپلز پارٹی ورکرز کے بابر ابڑو، وائس چیئرمین زبیر احمد تنیو، یونین کمیٹی 7 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین خمیسو خان بلوچ، وائیس چیئرمین محمد مٹھل چانڈیو، یونین کمیٹی 8 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین محمد علی میمن، وائیس چیئرمین سرائی سرفراز علی کوکر، یونین کمیٹی 9 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین علی گوہر بھٹی، وائیس چیئرمین حاجی عاشق حسین میمن، یونین کمیٹی 10 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین انور علی لہر، وائیس چیئرمین طارق دیدار چانڈیو، یونین کمیٹی 11 پر جی یو آئی کے چیئرمین محمود الحسن سومرو، وائیس چیئرمین واحد بخش چنہ، یونین کمیٹی 12 پر آفتاب احمد بھٹو، وائیس چیئرمین منصف علی بھٹو، یونین کمیٹی 13 پر آزاد امیدوار چیئرمین طارق نظیر شیخ، وائیس چیئرمین نزاکت علی سانگی، یونین کمیٹی 14 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین محمد اسلم شیخ۔ وائیس چیئرمین عبدالحق کھاوڑ، یونین کمیٹی 15 پر پیپلز پارٹی کے غلام اصغر کچھی، وائیس چیئرمین ڈاکٹر تنویر احمد گاد، یونین کمیٹی 16 پر پیپلز پارٹی کے انیس بھٹو، وائیس چیئرمین ماجد علی بروہی، یونین کمیٹی 17 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین خیرمحمد شیخ، ایڈووکیٹ سعید احمد شیخ، یونین کمیٹی 18 پر پیپلز پارٹی کے مجیب الرحمٰن تنیو، وائیس چیئرمین محمد ہارون تنیو، یونین کمیٹی 19 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین عبدالفتاح شیخ، وائیس چیئرمین شیراز احمد جتوئی جبکہ شہر کے یونین کمیٹی 20 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین محمد نواز تنیو، وائیس چیئرمین امانت علی کوکر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔ لاڑکانہ شہر کے 20 یونین کمیٹیز پر پاکستان پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے ابھی دیکھنا یہ ہے کہ عوام نے جو ذمہ داری ان امیدواران پر رکھی ہے وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں گے یا نہیں یا عوامی مسائل جو کے توں ہی رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题