ممبئی ۔۔۔ بالی وڈ کی نئی فلم دھوم تھری کی دھوم ہر طرف مچی ہے۔ فلم کا ٹائٹل سانگ کا جادو شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔دھوم سیریز کی پہلی فلم میں دھوم مچائی ایشا دیول نے۔دھوم کا سیکول آیا تو ایش اور ریتیک نے کیا ڈبل دھوم دھڑکا۔دھوم تھری کے گانے دھوم مچالے نے ریلیز ہوتے ہی کترینا نے دیا ہے شائقین کوچار سو چالیس واٹ کا جھٹکا۔ہرکسی کے سر صرف دھوم کی دھن چڑھی ہے۔دھوم تھری کے اس گانے میں سریلی دھن کے ساتھ ایکشن کا تڑکا اور کترینا کی اداوٴں نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر رہا ہے۔اب تو بس ہر ایک کی زبان پر بس یہی بول ہیں۔