پچاس فیصد سےزائد سفارتی امور ذاتی تعلقات کے سبب طے پاتے ہیں : پرویز مشرف

Published on November 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

77
کراچی( یو این پی)کراچی میں سابق وفاقی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں سابق صدر پرویز مشرف کہتے ہیں کہ پچاس فیصد سے زائدسفارتی امورذاتی تعلقات کے سبب طے پاتے ہیں۔تفصیلات کےمطابق کراچی کےمقامی ہوٹل میں جاری تقریب میں بھارتی اور پاکستانی سیاستدانوں سمیت متعدد افراد شریک ہیں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دنیا کی توجہ اس وقت ہمارے خطے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ خورشید قصوری کی کتاب میں ملک کی خارجہ پالیسی پر تفصیلی بات کی گئی ہے، خورشید قصوری 2002 سے 2007 تک انکی بھرپور حمایت کے ساتھ وزیر خارجہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ 50فیصد سے زائد خارجہ معاملات ذاتی تعلقات سے طے ہوتے ہیں۔ اس موقع پر خورشید محمود قصوری نے کہا کہ شیو شینا کی دھمکیوں کے باوجود ممبئی میں تقریب منعقد کی گئی۔کتاب کی اشاعت کی اصل وجہ اپنے دور کے حالات بیان کرنا تھی  کلکرنی سے کہا کہ چہرہ صاف کرکے تقریب میں بیٹھو مگر انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ مخالفت کرنے والوں کے چہرے کالے ہوں گےسابق بھارتی وزیر خارجہ منی شنکر آئر نے کہا کہ من موہن سنگھ  اگر اکتوبر 2006 میں پاکستان آجاتے تو کشمیر پر معاہدہ ہو جاتا۔بهارت کی موجودہ حکومت نے مذاکراتی فریم ورک کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔ تقریب میں ممبئی میں شیو سینا کے تشدد کا نشانہ بننے والے بھارتی صحافی سدھیندرا کلکرنی کا کہنا تھاکہ الزام تراشی سے مسائل حل نہیں ہونگے ،مشرف دور کے اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاک بھارت مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题