پنجاب میں بدترین شکست کی تفصیلی وجوہات بتائی جائیں: بلاول کی ضلعی صدور کو ہدایت

Published on November 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

06
کراچی (یوا ین پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد پنجاب کے بارہ اضلاع کے ضلعی صدور سے ناکامی کی وجوہات مانگ لی ہیں۔ پارٹی اور حمایت یافتہ امیدواروں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے ان بارہ اضلاع کے صدور سے رپورٹ طلب کی ہے جن میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ضلعی صدور کو ہدایت کی ہے کہ انہیں پارٹی کی بدترین شکست کی وجوہات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔ساتھ ہی انہوں نے ضلعی صدور کو پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے اور پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی فہرستیں بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں آگاہ کیا جائے کہ پارٹی کے ٹکٹ پر کتنے امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا اور پارٹی نے کتنے آزاد امیدواروں کی حمایت کی۔ ان میں سے کتنے امیدوار کامیاب ہوئے اور ناکامی کی وجوہات کیا ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme