لاہور(یوا ین پی) اسٹیج اور فلم کی سابق اداکارہ اور اداکارہ نرگس کی چھوٹی بہن دیدار بیٹے کی ماں بن گئیں۔ انہوں نے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا۔ دیدار حمزہ بھٹی سے شادی کے بعد شوبز کا میدان چھوڑ گئی تھیں۔ انہوں نے بیٹے کا نام محمد علی رکھا ہے۔ ہسپتال زرائع کے مطابق زچہ بچہ دونوں صحت مند ہیں۔