کراچی(یو این پی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع موجود ہیں خصوصاً زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں آسٹریلوی سرمایہ کاری سے نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے اور اس سے صوبہ کے عوام کی معاشی حالت کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے ملاقات کے دوران آسٹریلوی ہائی کمیشن کے سیکنڈ سیکریٹری پولیٹیکل میتھیو موئیل اور آسٹریلیا کے اعزازی قونصل جنرل خرم اکرام بھی موجود تھے۔