شوبز کی دنیا یواین پی کی نظر سے

Published on November 17, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 707)      No Comments

\"S\"

صائمہ فلم انڈسٹری کی بقا کیلئے ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گئیں
لاہور (یو این پی) اداکارہ صائمہ فلم انڈسٹری کی بقا کیلئے ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گئی ہیں۔ وہ ذاتی طور پر فلم انڈسٹری کی بقا کیلئے نصف درجن سے زائد فلموں پر سرمایہ کاری کر چکی ہیں اور محرم الحرام کے بعد دوبارہ ذاتی سرمایہ سے نئی فلم ’’فسٹ لو‘‘ بنانے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ اس فلم کی ڈائریکشن وہ اپنے شوہر سیدنور سے کروا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی، میوزک اور کاسٹ پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

رنگیلے‘ہنستے ہنساتے انداز میں دیا جانے والا ایسا پیغام ہے جسے آپ نظر انداز نہیں کرسکتے
کراچی(یو این پی )پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے کامیڈی کا ذکر ہو اور اداکار رنگیلا کسی کو یاد نہ آئیں۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ اگر شہنشاہ اکبر کا ذکر ہی فلم ’مغل اعظم‘ کے ’اکبر‘۔ پرتھوی راج کپور۔۔ کو ذہن کے پردے پر لے آتا ہے تو لفظ ’رنگیلا‘ سنتے ہی محسوس ہوجاتا ہے کہ یقیناً کوئی مزاحیہ تذکرہ ہونے والا ہے۔ایک آرٹسٹ کے لئے اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں کہ وہ لوگوں کے ذہنوں میں اپنے نام سے، اپنے کردار کو زندہ جاوید بنادے۔’ہم‘ ٹی وی نے ’رنگیلے‘ کے نام سے جو نیا ٹی وی سیریل شروع کیا ہے اس کا نام سنتے ہی یقین ہوجاتا ہے کہ سیریل مزاح سے بھرپور ہوگی۔ لیکن، ’رنگیلے‘ہنستے ہنساتے انداز میں دیا جانے والا ایسا پیغام ہے جسے آپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔سیریل ’رنگیلے‘ کا مرکزی کردار ایک انتہائی کنجوس’سیٹھ اسماعیل‘ ہے۔ اسماعیل کی بیوی شہناز اپنے شوہر کی کنجوسی کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔ سیٹھ اسماعیل اور شہناز کی ایک بیٹی ہے۔۔ سارہ جو بے پناہ خوبصورت ہے۔دانش اس سیریل کا دوسرا اہم کردار ہے۔ اور جیسے ہی سیریل میں اس کردار کی اینٹری ہوتی ہے، ڈرامہ ایک نیا رخ لے لیتا ہے۔ دراصل دانش انتہائی درجے کا کام چور ہے۔ اور جہاں ایک کنجوس اور دوسرا کام چور شخص جمع ہوجائیں، بھلا وہاں کیا کچھ نہ ہوگا۔ایک ہنگامہ اور ایک مستی تو لازمی ہیں۔

کترینہ کیف نے دیا ہے شائقین کوچار سو چالیس واٹ کا جھٹکا
ممبئی(یو این پی )بالی وڈ کی نئی فلم دھوم تھری کی دھوم ہر طرف مچی ہے۔ فلم کا ٹائٹل سانگ کا جادو شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔دھوم سیریز کی پہلی فلم میں دھوم مچائی ایشا دیول نے۔دھوم کا سیکول آیا تو ایش اور ریتیک نے کیا ڈبل دھوم دھڑکا۔دھوم تھری کے گانے دھوم مچالے نے ریلیز ہوتے ہی کترینا نے دیا ہے شائقین کوچار سو چالیس واٹ کا جھٹکا۔ہرکسی کے سر صرف دھوم کی دھن چڑھی ہے۔دھوم تھری کے اس گانے میں سریلی دھن کے ساتھ ایکشن کا تڑکا اور کترینا کی اداؤں نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر رہا ہے۔اب تو بس ہر ایک کی زبان پر بس یہی بول ہیں۔

ڈرامہ فلم\”امریکن ہسل\”دسمبر کو کرسمس کے موقع پردنیا بھر میں ریلیز کردی جائے گی
نیویارک(یو این پی )ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاراب پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوۂ گر ہورہے ہیں۔ جی ہاں معروف ہالی ووڈ اداکارکرسٹیان بیل،بریڈلے کوپر،ایمی ایڈمز،جینیفر لارنس،رابرٹ ڈی نیرو اور جیریمی رینر کی ڈرامہ فلم\”امریکن ہسل\”کانیا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ہدایتکار ڈیوڈ او رسل کی اس فلم کی کہانی لوگوں کو بیوقوف بناکر لوٹنے والے شخص اور اسکے پارٹنر کے گرد گھومتی ہے جودیگر لٹیروں،بدمعاشوں اور کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف ایف بی آئی کی مدد کرنے پر مجبورہیں۔چارلس رووَن،رچرڈ سکل اور میگن ایلیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم امریکن ہسل کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال25دسمبر کو کرسمس کے موقع پردنیا بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔

بھارتی ہندو انتہاپسندوں نے فلم رام لیلا کو دیوی دیوتاوں کی توہین قرار دے دیا
ممبئی(یو این پی )بھارتی ہندو انتہاپسندوں نے فلم رام لیلا کو دیوی دیوتاوں کی توہین قرار دے دیا،مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، فلم کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔بالی ووڈ فلم رام لیلا کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں انتہا پسند ہندوں سڑکوں پر نکل آئے،ریاست اترپردیش کے مختلف شہروں میں مشتعل مظاہرین نے فلم کیخلاف نعرے بازی کی،فلم کے پوسٹر جلائے اور سینما گھر بند کرادیے،مظاہرین نے فلم کو ہندو دیوی دیوتاوں کی توہین قرار دیا۔الہ باد میں سیکڑوں سماجی کارکن اور طلبہ نے فلم کیخلاف احتجاج کیا،مشتعل مظاہرین نے فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بنسالی کی کیخلاف نعرے لگائے اور شہر کے سینما گھر بند کرادیے،مشتعل مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ فلم کی نمائش فوری بند کی جائے،،کیونکہ فلم کے مناظر سے ہندووں کے مذہبی جذبات بری طرح مجروع ہوئے ہیں۔

خواہش ہے سلمان خان اور کتریناکیف حقیقی زندگی میں ایک ہوجائیں، عامر خان
ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہناہے کہ وہ سلمان خان اور کترینا کیف کو حقیقی زندگی میں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کہنا ہے کہ وہ سلمان خان اور کترینا کیف کو ایک ساتھ حقیقی زندگی میں دیکھنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ خواہش زیادہ معنی نہیں رکھتی۔ عامر خان کی خواہش پر کترینا کیف کا کہنا تھا کہ کاش ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب ہوتا اور وہ کچھ کہہ سکتیں مگر ایسا نہیں ہے۔واضح رہے کہ عامر خان اور کترینا کیف فلم ‘‘دھوم 3 میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کے حوالے سے دونوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھوم 3 کے ایکشن سین فلم بند کرانے کے لئے کافی محنت کی۔

یکم محرم کے بعد 40 روز تک شوبزسرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتا، علی حیدر
لاہور(یو این پی) گلوکارعلی حیدرنے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں یکم محرم کے بعد 40روز تک کسی قسم کی شوبزسرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتا۔یہ سوگ اوراحترام کا مہینہ ہے جس پرسب کوعمل کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارعلی حیدرنے گزشتہ روز میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ محافلوں میں سوزوسلام پڑھتا ہوں۔ اپنی رہائشگاہ پرنیاز تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھتاہوں۔ جہاں تک محرم میں کام کرنے کا تعلق ہے تومیں فنی سرگرمیاں محدود کردیتاہوں۔ کیونکہ سال بھرکام کرنے کا سلسلہ جاری رہتاہے مگریکم محرم سے لے کرچالیس روز تک میوزک کنسرٹس نہیں کرتا۔

کنگنا رناوت کی نئی فلم ’رججو‘ ریلیز
ممبئی (یو این پی) اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’رججو‘ کو ریلیز کردیا گیا۔اس فلم میں کنگنا اہم کردار میں ہیں۔کنگنا کے ساتھ اس فلم میں ایک18سال کا لڑکا ہیرو کے رول میں ہے جس سے کنگنا کو محبت ہوجاتی ہے۔ویسے کنگنا کی کرش 3 بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔اور فلم نے200 سے اوپر کا کاروبار کرلیا ہے۔

ریکھا کا کردارادا کرنا چاہتی ہے سوناکشی
ممبئی (یو این پی) دبنگ ‘اور’ راوڈی راٹھور‘ جیسی فلموں میں بالی ووڈ میں مقام حاصل کرنے والی سوناکشی سنہا کہتی ہے کہ وہ سال 1988میں ریلیز ہوئی فلم ’خون بھری مانگ‘میں ریکھا کی طرف سے ادا کیا گیا کردار ادا کرناچاہتی ہیں۔اس فلم کو راکیش روشن نے ہدایت دی تھی ،اس فلم میں ایک بیوی اپنے شوہر سے بدلہ لیتی ہے۔اس فلم میں کبیر بیدی اور شتروگھن سنہا نے بھی کام کیا تھا۔سوناکشی ریکھا کا رول ادا کرنا چاہتی ہے۔

نئی ڈرامہ فلم\”امریکن ہسل\”کانیا ٹریلر جاری
نیویارک (یو این پی) ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاراب پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوۂ گر ہورہے ہیں۔ جی ہاں معروف ہالی ووڈ اداکارکرسٹیان بیل،بریڈلے کوپر،ایمی ایڈمز،جینیفر لارنس،رابرٹ ڈی نیرو اور جیریمی رینر کی ڈرامہ فلم\”امریکن ہسل\”کانیا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ہدایتکار ڈیوڈ او رسل کی اس فلم کی کہانی لوگوں کو بیوقوف بناکر لوٹنے والے شخص اور اسکے پارٹنر کے گرد گھومتی ہے جودیگر لٹیروں،بدمعاشوں اور کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف ایف بی آئی کی مدد کرنے پر مجبورہیں۔چارلس رووَن،رچرڈ سکل اور میگن ایلیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم امریکن ہسل کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال25دسمبر کو کرسمس کے موقع پردنیا بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme