مزید 61 افراد ڈینگی کا شکارہو کراسپتال منتقل

Published on November 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

03
راولپنڈی(یو این پی)  سرد موسم بھی ڈینگی کے وارٹھنڈے نہ کرسکا، چوبیس گھنٹے میں مزید اکسٹھ افراد ڈینگی کا شکارہو کراسپتال پہنچ گئے ،سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تین ہزارچار سو دس ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کیاعداد وشمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹےکےدوران اکسٹھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اکتیس کو ہولی فیملی اسپتال، پچیس بینظیراسپتال اورپانچ کوڈی ایچ کیواسپتال میں داخل کیاگیا،نئےکیسزرپورٹ ہونے کے بعد شہرکے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کےمریضوں کی مجموعی تعداد چونتیس سودس تک جا پہنچی ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا سے پانچ اوراسلام آباد سے دومریض راولپنڈی اسپتال لائے گئے،محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں رواں سال کے دوران ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes