لاہور ( یو این پی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاوہ قصور، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالا، شیخوپورہ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے رات تقریبا نو بج کر ستائیس منٹ پر محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ ایک تھی، اور اس کا مرکز لاہور سے تیس کلو میٹر دور اٹاری کا سرحدی قصبہ تھا تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔